مجھے سیالکوٹ نے جتنی عزت بخشی ہے میری نسلیں بھی اس کا احسان نہیں دے سکتیں، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
پیر 25 مارچ 2024 14:28
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر یہ دور اقتدار نے تکمیل کے مراحل مکمل کر لئے تو میری اس شہر کے لئے خدمات کے چالیس سال مکمل ہو جائیں گے جس پر میں اپنے رب کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمر کے جس حصے میں ہوں مجھے اس کا بھی ادراک ہے، سات منصوبے اس شہر کے لئے بہت ضروری ہیں، جیل، عدالت اور سرکاری دفاتر کا 53 ایکڑ اراضی پر مشتمل پارک تعمیر ہونا چاہئے اور سمبڑیال، پسرور اور سیالکوٹ کو لنک کرنے کے لئے رنگ روڈ بننا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے شہر سیالکوٹ کے اندر ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کے لیے بھی کوشاں ہوں جبکہ ایمن آباد روڈ کو لاہور موٹر وے کے ساتھ لنک کرنے جا رہے ہیں جس سے سیالکوٹ کا مشرقی حصہ مستفید ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 77 ارب روپے کے منصوبے ہیں جن کی تکمیل سے شہر سیالکوٹ کے باسیوں کو بہت ریلیف ملے گا اور عام عوام کا معیار زندگی بہتر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ سب کچھ اپنے شہر کے لوگوں کی خدمت کے لیے کر رہا ہوں اور اس لیے بھی کر رہا ہوں کہ ان لوگوں نے ہمیشہ مجھے عزت بخشی ہے، میں اپنے شہر کے لوگوں کا ہمیشہ مشکور رہوں گا ۔ رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار، رکن قومی اسمبلی علی زاہد حامد، رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی، وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق، رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاءاللہ بٹ، چوہدری فیصل اکرام، چوہدری طارق سبحانی، چوہدری ارشد جاوید وڑائچ، چوہدری نوید اشرف، رانا عبدالستار، رانا عارف ہرناہ سمیت سیالکوٹ کی تاجر برادری کے قائد ریاض الدین شیخ اور صدر و نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور عوام کی کثیر تعداد نے اس اجتماع و دعوت افطار میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سمبڑیال،چوری،ڈکیتی کی تین وارداتوں کے دوران شہری خواتین سے نقدی 2لاکھ 53 ہزار روپے سمیت لاکھوں روپے کے ..
جماعت اسلامی تحصیل سمبڑیال کے زیر اہتمام کسانوں کے مطالبات کے حق میں پریس کلب سمبڑیال کے سامنے احتجاجی ..
رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاءاللہ بٹ کا یونین کونسل عدالت گڑھا میں واقع گورنمنٹ سکولوں کا دورہ
اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کا تحصیل ہیڈکوارٹر کا دورہ
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال کا دھان کی زیادہ پیداوار کے حوالے سے آگاہی مہم کا انعقاد
ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ
سیالکوٹ،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 13 افراد کے خلاف مقدمات درج
لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..
سیالکوٹ، سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل کا ڈی جی لیبر کے ہمراہ قائد اعظم ورکرز ویلفیئر سکولز کا دورہ
ڈی ایس پی سمبڑیال کا اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا اہتمام
سیالکوٹ، کاشتکاروں کو بہاریہ فصلوں اور کپاس کی آئندہ فصل کو سفیدمکھی کے حملے سے بچائو کے لئے محکمانہ ..
سیالکوٹ،کاشتکاروں کو ماٹ گراس کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت
سیالکوٹ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات