پسرور: چاروا سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ، 6 دیہات متاثر

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 1 نومبر 2016 08:18

پسرور: چاروا سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ، 6 دیہات متاثر

پسرور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1نومبر۔2016ء) چاروا سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چاروا سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ سے 6 دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے دھمالہ، کھنور اور چاروا پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

مسلسل فائرنگ سے جانی و مالی نقصان کا اندازہ نہیں ہو سکا۔ پاک فوج بھی بھرپور جوابی کارروائی کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے مختلف حصوں میں بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس میں اب تک متعدد شہری اور فوجی جوان شہید ہو چکے ہیں جبکہ دوسری جانب پاک فوج کی جوابی فائرنگ میں بھارتی فوج کا بھی بھارتی نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں