سیالکوٹ،چار بوتل شراب اور تین چرس برآمد،خاتون سمیت چار افراد،ترجمان پولیس

منگل 23 نومبر 2021 14:49

سیالکوٹ،چار بوتل شراب اور تین چرس برآمد،خاتون سمیت چار افراد،ترجمان پولیس
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2021ء) سیالکوٹ میں مختلف واقعات میں چار بوتل شراب اور تین چرس برآمد کرکے خاتون سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس  کیمطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ  خادم علی روڈ سے پولیس نے دوران گشت ایک خاتون مسکان بی بی س ایک کلو500گرام چرس، تھانہ پھوکلیان کے علاقہ کھوجے چک سے خالد سے ایک کلو500گرام چرس اور تھانہ سبز پیر کے علاقہ کنگرہ سے شفقت محمود اور فضل منان سے دو دو بوتل شراب برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں