یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے،ڈپٹی کمشنر

منگل 14 اگست 2018 09:50

سیالکوٹ ۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد طاہر وٹو نے کہاکہ یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے، اس دن پوری قوم کو سبز ہلالی پرچم سے عہد کرنا ہوگا کہ اس کی سلامتی ، استحکام ، ترقی اور خوشحالی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ، پاکستان کی بنیادوں میں لاتعداد شہیدوں کا لہوہے اور اسلام دشمن قوتیں آئے روز اس کے خلاف سازشوں میں مصروف رہتی ہیں، ان اندرونی اور بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے معاشرے میں باہمی اتحاد، اتفاق ، بھائی چارے اور یگانگت کے کلچرل کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر اور سیرت سٹڈی سنٹر میں یوم آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقاریریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی جنرل منور حسین، وائس چانسلر جی سی وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر فرحت اللہ سلیمی، ڈی ڈی سوشل ویلفیئر جمشید بشیر، مینیجر صنعت زار سہیل محمود، ڈی آئی او منور حسین ، ڈی ای او ایمرجینسی کمال عابد، چیئرمین این جی اوز کونسل اشفاق نذر،اسد اعجاز، ارشد محمود بگو، ڈاکٹر خرم خواجہ ، خواجہ مسعود کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

وائس چانسلر جی سی وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ڈاکٹر فرحت سلیمی نے کہاکہ مملکت خداداد پاکستان مدینہ منورہ کے بعد اسلام کے نام پر بننے والے دنیا میں دوسری ریاست ہے ۔ اے ڈی سی جنرل منور حسین نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک محنت نے اقبال ؒ کے خواب کو حقیقت کا روپ دیا اور تن تنہا انگریز سامراج اور کانگریس کے مکار لیڈروں کا مقابلہ حوصلہ اور تدبر سے کیا ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں