پاکستان اقلیتوں کے لیے کسی جنت سے کم نہیں ،چوہدری عظیم نوری گھمن

جمعرات 14 نومبر 2019 22:40

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) سینئر رہنما پی ٹی آئی وسابق ایم پی اے چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کے لیے کسی جنت سے کم نہیں کیونکہ یہاں مکمل مذہبی آزادی ہے عمران خان کی حکومت نے سکھوںکی خواہشات کے مطابق کرتار پورمیں 42ایکڑ پر گوردوارہ بنایا اور62 ایکڑ کاشتکاری کے لیے مختص کردی وزیراعظم عمران خان اورپی ٹی آئی کی حکومت صرف سکھوں ہی نہیں پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے ساتھ کھڑی ہے ہم چاہتے ہیں بھارت بھی ایسے ہی مقبوضہ کشمیر میں مسلمان اقلیت سے محبت کرے اورظلم کا راستہ چھوڑے اورامن کو موقع دے ان خیالات کااظہارانہوںنے سکھ کمیونٹی سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوںاوردیگر اقلیتوں کے ساتھ جو شرمناک سلوک کررہا ہے وہ پوری دنیا کے سامنے ہے جبکہ پاکستان کے وزیراعظم اورہمارے لیڈر عمران خان کے کرتار پور راہداری کے منصوبے پر ساری دنیا اورعالمی راہنمائوں نے واہ واہ کیا ہے عمران خان نے اپنے کردار اورعمل سمیت اپنی حکومت کی پالیسیوں سے بتادیا ہے کہ ہمارے عظیم مذہب اسلام اوربابائے قوم محمد علی جناح ؒ کے تصور کے مطابق ہمارے دل دوسرے مذاہب کے ماننے والوںکے لیے ہمیشہ کھلے ہوئے ہیں اس موقع پر سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہدای ایک خواب تھا پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی بدولت حقیقت کا روپ دھار چکا ہے ہماری عبادت گاہیں بھارت سے زیادہ پاکستان میں محفوظ ہیں پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی ہے بھارت میں اس کا تصور بھی ممکن نہیں۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں