سیالکوٹ میں 14 کروڑ سے شروع ایک اور منصوبہ ٹیکس پیئر کے نام کردیا گیا

منگل 15 جون 2021 18:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء)معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں 14 کروڑ سے شروع ایک اور منصوبہ ٹیکس پیئر کے نام کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار کی ترقیاتی منصوبوں کوٹیکس دہندگان کے نام سے منسوب کرنے کی مہم جاری ہے ، سیالکوٹ میں 14کروڑ کی لاگت سے شروع ایک اور منصوبہ ٹیکس پیئر کے نام کردیا گیا۔

(جاری ہے)

کلین گرین سیالکوٹ کے تحت شہر کے جدید سیوریج سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ، سنگ بنیادشہرکے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہری سے رکھوایا گیا، منصوبے پر سیاسی رہنماؤں کی بجائے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے کا نام درج کیا ہے۔عثمان ڈارنے شہر کے ترقیاتی منصوبوں پر اپنا نام نہ لکھنے کا اعلان کررکھا ہے، معاون خصوصی نے کہا کہ شہر میں 20ارب روپے کی لاگت سے 5میگا پراجیکٹس پرکام جاری ہے ، ہر ترقیاتی منصوبے پر علاقے کے معزز ٹیکس پیئرز کے نام کی تختی لگے گی۔عثمان ڈار نے کہا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک،وزیراعلی اوروزیراعظم کا خصوصی طورپرشکرگزارہوں ، سیالکوٹ کے شہری ہرسال 10ارب ٹیکس قومی خزانے میں جمع کروارہے ہیں۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں