سیالکوٹ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا علی الصبح سبزی وفروٹ منڈی دورہ، قیمتوں کا جائزہ لیا

بدھ 10 اگست 2022 16:33

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2022ء) ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے علی الصبح سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کیا اور سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں ، معیا ر و مقدار اور طلب و رسد کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے وہاں پر ہونے والی نیلامیوں کے عمل کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور محکمہ زراعت کے عملہ کو کڑی نگرانی کی ہدایت کی تا کہ منافع خوروں کی حوصلہ شکنی ہو سکے اور عوام کم قیمت اشیاء خوردونوش سے مستفید ہو سکیں۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں