سمبڑیال،چوری ،ڈکیتی کی آٹھ وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال وزر سے محروم

ہفتہ 9 مارچ 2024 23:16

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2024ء) چوری ،ڈکیتی کی آٹھ وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال وزر سے محروم۔

(جاری ہے)

تھانہ سمبڑیال کے علاقہ محلہ غوث پورہ کا رہائشی پروفیسر رانا قدیر موڑ سمبڑیال سے واقع ہوٹل سے کھانا کھا کر واپسی گھر آرہا تھا کہ سیالکوٹ وزیرآباد روڈ رسول پورہ سٹاپ کے قریب دو کس نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوںنے 35ہزارروپے نقدی ، تین عدد موبائل فون ، موضع ظفروالی کے سعد علی کے ڈیرہ سے ایک عدد بکری ،ایک عدد بکرا مالیت 1لاکھ 50ہزار ،موضع پرانیکے میں محمد امجد کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل ،اسامہ طارق سکنہ ورسالکے کے ڈیرہ سے بکرامالیت 35ہزار ،فہد انورسکنہ کوٹ نیک بخت کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل ،محمد خالد سے سمبڑیال بازار میں کارکھڑی کر کے سبزی لینے کے لیے سبزی بازار گئے اورگاڑی میں بیٹھی اس کی بیٹی اوراہلیہ سے نامعلوم پرس چھین کر فرار ،EPZ سے زاہد وسیم کے احاطہ سے نامعلوم چور سیمنٹ کے گارڈر 30عدد مالیت30 ہزار روپے جبکہ اڈا بیگووالہ سے رئوف اعظم کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چورچوری کر کے لے گئے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں