پٹرولنگ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں ،3ملزمان گرفتار

جمعرات 28 مارچ 2024 15:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈسکہ پٹرولنگ پولیس نے پیشہ ور افراد کے خلاف مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پٹرولنگ پولیس سیالکوٹ کے مطابق انچارج پٹرولنگ پولیس یاسر محبوب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہو ئے مختلف جگہوں پر ناکہ بندی کے دوران ملزم زیشان کے قبضے سے 30بور پسٹل سینکڑوں گولیاں ،سمبڑیال کے علاقے بھوپالوالہ سے ملزم حسن کے قبضے سے بھاری مقدار میں سامان آتش بازی اور عاصم نامی شخص سے چوری کیا ہوا رکشہ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس موقع پر انچارج پٹرولنگ پولیس یاسر محبوب نے کہا کہ عوام کی خدمت کے پیش نظر پیشہ ور افراد کے خلاف ہماری ٹیم 24گھنٹے مصروف عمل ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں