سیالکوٹ میں چنگ چی رکشہ الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق

منگل 30 اپریل 2024 17:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) سیالکوٹ میں چنگ چی رکشہ الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے رنگپورہ پل ایک کے قریب تیز رفتار ی کے باعث چنگ چی رکشہ اُلٹنے سے 35سالہ ڈرائیور شعیب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

واقعہ اطلاع ملتے ہی ریسکیوں اہلکاروں نے جائے حادثہ پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد نعش کو علامہ اقبال میموریل ہسپتال منتقل کر دیا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں