ڈی پی او سیالکوٹ کی ٹریفک پولیس دفتر میں میٹنگ ،کارکردگی کا جائزہ لیا

منگل 30 اپریل 2024 18:57

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے ٹریفک پولیس دفتر میں میٹنگ کا انعقاد کیا اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ نے ٹریفک دفتر میں ڈی ایس پیز اور ٹریفک برانچ کے انچارج سے میٹنگ کا انعقاد کیا ۔اس موقع پر انہوں نےسڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے عمل کو شفاف اور آسان بنانے اور میرٹ کی بنیاد پر صرف اہل لوگوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے ٹریفک وارڈنز اور لائسنس برانچ کے عملہ کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں