عوامی مسائل کا حل مسلم لیگ ن کی حکومت کی اولین ترجیح ہے،صوبائی وزیر بلدیات

اتوار 26 فروری 2017 20:31

سیالکوٹ ۔26فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) صوبائی وزیر بلدیات اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل مسلم لیگ ن کی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس امر کو یقینی بنانے کیلئے منتخب اراکین اسمبلی اور وزراء اپنے اپنے حلقوں میں قائدین کے ویژن کے مطابق کھلی کچہریوں کا باقاعدگی سے انعقاد کررہے ہیں جس کا مقصد عوام کے ساتھ رابطہ رکھنا اور ان کے مسائل اور آراء کی روشنی میں گڈ گورننس قائم کرنا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رابطہ آفس سیالکوٹ میں مختلف سرکاری محکموں کے مسائل کی سماعت کے موقع خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے کہاکہ سرکاری ملازمین کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ عوام مسائل سے باخبر رہے اور ان کے حل کیلئے اقدامات کریں ۔ انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل کے حل میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے والے سرکاری افسران اور ملازمین کا محاسبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے اس موقع پر موجود پولیس کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ شکنی کیلئے حرکت میں آئیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں