سیالکوٹ کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں لانے میں مرحوم عامر وسیم کا کردار اہم تھا ،ملک فیصل خورشید

اتوار 28 اپریل 2024 13:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ ملک فیصل خورشید نے کہا مرحوم عامر وسیم کی کرکٹ میں خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ،سیالکوٹ کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں لانے میں ان کا کردار اہم تھا۔ انہوں نے بہت زیادہ کرکٹر پاکستان ٹیم کو دیے جب تک کرکٹ ہے سیالکوٹ میں انکا نام زندہ رہے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عامر وسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں ضلع سیالکوٹ کے تمام کلبوں کے صدور کے اجلاس سے کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صدر ڈی سی اے سیالکوٹ نے کہا کہ عامر وسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ سیالکوٹ کی 10 مختلف گراونڈز میں شروع ہونے جا رہا ہے، اس ٹورنامنٹ میں کل 104 میچز ہونے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ ایمپائرز اور اسکورر کی جو فیس مقرر ہے اسکے علاوہ فی میچ 3000 روپے ادا کرے گی۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری عدنان شیرازی ،خازن اظہر حمید ، سینئر نائب صدر سہیل بٹ ، جوائنٹ سیکرٹری شاہد جٹ اور کوآرڈینٹر ڈسٹرکٹ سیالکوٹ طیب عامر سمیت دیگر افراد نےشرکت کی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں