سندھ سے پنجاب گندم اسمگلنگ کرنے کی ایک اور کوشش ناکام ، گندم سے بھرے 15 ٹرالر تحویل میں لے لیے گئے

جمعہ 3 اپریل 2020 15:44

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) سکھر میں محکمہ خوراک نے سندھ سے پنجاب گندم اسمگلنگ کرنے کی ایک اور کوشش ناکام بنادی،ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گندم سے بھرے 15 ٹرالر تحویل میں لے لیے،محکمہ فوڈ سکھر کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وشنداس نے ایک اطلاع پر پولیس کی مدد سے سکھر موٹر وے پر سندھ سے پنجاب گندم اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور پنجاب کی طرف جانے والے 15 ٹرالر تحویل میں لے کر ان میں سے ایک کروڑ روپے سے ذا?د مالیت کی گندم کی 3500 بوریاں برآمد کرلیں رابطے پر ڈی ایف سی وشنداس کے مطابق گندم کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے اور یہ گندم سندھ کے علاقوں سے پنجاب اسمگل کی جارہی تھی جبکہ سندھ حکومت نے گندم کی بین الصوبائی نقل وحمل پر پابندی عائد کی ہے اور یہ کاروائی پابندی کے ضمن میں کی گئی ہے اور گندم کی بوریاں سکھر کے مختلف گوداموں میں منتقل کردی گئی ہے واضح رہے کہ گذشتہ چند روز کے دوران محکمہ فوڈ نے روہڑی کے قریب نیشنل ہائی وے پر مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے گندم کی پنجاب اسمگلنک کی کئی کوششیں ناکام بناتے ہوئے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گندم تحویل میں لی ہے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں