ایوان صنعت و تجارت سکھر کے صدر ملک محمد رضوان الحق کی زیرِ صدارت اجلا س

منگل 9 جون 2020 22:25

سکھر۔9 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2020ء) ایوان صنعت و تجارت سکھر کے صدر ملک محمد رضوان الحق کی زیرِ صدارت ایک اجلا س منعقد ہوا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور موجودہ حالات کے پیش نظر تاجروں کو در پیش مسائل، چھوٹے تاجروں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے جنہیں زیرِلایا گیا۔ اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ جن تاجروں کو کرونا سے متعلق یہ شبہ ہو کہ خدا نخواستہ انہیں کرونا ہوگیا ہے توایسے تاجروں کے لئے فری ٹیسٹ کرنے کے لئے بھی حکو مت کی طرف سے سہولت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ حکومت کی طر ف سے ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈاؤں پر بھی بات چیت ہوئی چونکہ سکھر جمعہ کو بند ہوتا تھا اس کی وجہ سے اب سکھر کا بیشتر حصہ تین دن بند ہو رہا ہے اس پر بھی حکومت تک تجویز بنا کر پیش کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ہمیں بخوبی تاجروں کے مسائل کا اندازہ ہے ایوان صنعت و تجارت سکھر تمام مسائل کو حل کر نے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے لیکن اس میں ہمیں بھی حکومت کی دی گئی ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا تاکہ اس وبا سے بچا جا سکے۔

دورانِ اجلاس اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ حکومت آنے والے بجٹ میں تاجروں کو ٹیکسوں کی مد میں سہولیات فراہم کرے اور تاجروں پر مزید کوئی ٹیکس نہ لگایا جائے۔اجلاس کے اختتام پرکرونا جیسی وباء اور مرض کے خاتمے کیلئے مولانا محمد عثمان فیضی نے دعا کرائی۔اجلاس میں سینئر نائب صدر محمد اسلام مغل، محسن فاروق، محمد سلیم میمن، محمد زاہد جاوید،عمران عبدالباسط پیرزادہ، محمد کامل فاروقی، محمد عارف نوید، محمد سلیم حبیب، آغا عبدالجبار خان، زاہد ملک، محمد فاروق اور شاہد خان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں