ایوانِ صنعت و تجارت سکھر کے عہدیداران کا نثار صدیقی کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 22 جون 2020 23:00

سکھر۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2020ء) ایوانِ صنعت و تجارت سکھر کے سرپرست ِ اعلیٰ الحاج خان منور خان، صدرمحمدرضوان الحق ملک، سینئر نائب صدر محمد اسلام مغل ، نائب صدر زاہد اقبال،حاجی نورالدین آگرہ والے، سابق صدور شکیل احمد مختار، محمد دین، محمد اقبال آرائیں، انجینئر عبدالفتاح شیخ، عامر علی خان غوری، محمد رفیق ڈوسانی اور اراکینِ مجلسِ انتظامیہ نے سکھر کی معروف شخصیت، سابق کمشنر اور سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے بانی وائس چانسلر ڈاکٹر نثار احمد صدیقی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور مرحوم کیلئے مغفرت وبلندی ئِ درجات کی دعا کی ۔

مرحوم نثار احمد صدیقی نے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی قائم کرکے سکھر کو ایک نئی پہچان فراہم کی۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے سکھر کے نواحی شہروں اور تعلیمی پسماندگی کے شکار شہروں کے طلباء کو دورِ حاضر کی تعلیمی سہولیات فراہم کیں۔ مرحوم کی کاوشوں سے سندھ میں جدید تعلیم کا فروغ ممکن ہواجبکہ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی نے تعلیمی معیار کی انتہائوں کو چھوتے ہوئے دنیا میں اپنی پہچان بنائی۔نثار احمد صدیقی کی وفات سے پیدا ہونے والے خلاء کو پُر کرنا ایک مشکل امر ہوگا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے چھوڑے ہوئے تعلیمی ورثے کو کامیابی کی نئی منزلوں سے ہمکنار کرے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں