سکھر ،رمضان المبارک میں تسبیح، ٹوپی اورجائے نمازکی فروخت میں 25 سے 30 فیصدتک اضافہ، شہریوں کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ

پیر 3 اپریل 2023 16:50

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2023ء) سکھر میں رمضان المبارک میں تسبیح، ٹوپی اورجائے نمازکی فروخت میں 25 سے 30 فیصدتک اضافہ، ماہ رمضان برکتوں کا مہینہ ہے،لوگ زیادہ عبادت کرتے ہیں، ٹوپیاں پہنتے ہیں، قیمتیں کم ہونی چا ہیئں ،شہریوں کا اظہار خیال ،تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجود رمضان المبارک میں اللہ کے حضورسربسجود ہونے اور حمد و ثناء کیلئے تسبیح، ٹوپیوں اورجائے نمازکی فروخت میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، جبکہ ان اشیاء کی قیمتیں بھی 10 سے 15 فیصدتک بڑھ گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی عام اشیاء کے ساتھ کچھ خاص اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اس کے باوجود ان اشیا کی خرید و فروخت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس ماہِ مقدس میں لوگوں کا ذوقِ عبادت بڑھ جاتا ہے،لوگ زیادہ عبادت کرتے ہیں، ٹوپیاں پہنتے ہیں اور ذکر اذکار کیلئے تسبیح خریدتے ہیں،اس بابرکت مہینے میں مسلمان زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کرنیکی کوشش کرتے ہیں جبکہ علما کرام کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان اللہ کے طرف سے مسلمانوں کیلئے خاص تحفہ ہے، اس لئے اس ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کرنے کیلئے جہاں عبادت پر توجہ ضروری ہے وہی یہ مہینہ ہمیں غریب اور نادار لوگوں کی مدد کا درس بھی دیتا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں