سکھر چیمبر آف کامرس کا شہر میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال پرگہری تشویش کا اظہار

پیر 25 مارچ 2024 18:53

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر بلال وقار خان ودیگر سینئر اراکین نے شہر میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیکہ موبائل فون اور موٹر سائیکل کی چوری، ڈکیتی کی بڑھتی تعداد شہر میں روزانہ کی بنیاد پر واقع ہورہی ہیں یہ جرائم نہ صرف کاروباری حلقے و شہریوں کی حفاظت اورامن کیلئے خطرہ ہیں بلکہ سکھر کے معاشی استحکام اور ترقی کو بھی بری طرح متاثر کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک کے بعد ایک تین ایس ایس پیز پولیس کی تقرری حیران کن ہے۔ اس کے علاوہ سکھر کے گردو نواح کے اضلاع میں اغواء کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے بعد مغویوں پر تشدد کیئے جانے کے انتہائی افسوس ناک واقعات سامنے آرہے ہیں اور پولیس کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں بے بس نظر آرہی ہے۔ سکھر چیمبر کی شہر کے سیاستدانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل ہے کہ سکھر میں امن و امان کی بحالی کو ترجیح دیں جس کیلئے موثر حکمت عملی اور وسائل بروئے کار لانے کی درخواست کرتے ہیں تاکہ جرائم کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھائے جا سکیں اور کاروباری حلقے و شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں