شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں تعلیمی سال 2020 کیلئے بیچلر اور ماسٹرز پروگرام میں داخلے جاری ہیں

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:22

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے ڈائریکٹر ایڈمیشن نظیر احمد منگنیجو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے مین کیمپس اور شہدادکوٹ اور گھوٹکی کیمپس میں تعلیمی سال 2020 کیلئے بیچلر اور ماسٹرز پروگرام میں داخلے جاری ہیں۔ داخلہ فارم حبیب بینک کی مقررہ شاخوں سے حاصل کیئے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 اکتوبر 2019 مقرر کی گئی ہے۔ مین کیمپس کا داخلہ فارم 1500 روپے کی ادائیگی جبکہ شہدادکوٹ اور گھوٹکی کیمپسز کا داخلہ فارم 1000 روپے کی ادائیگی کے ساتھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ مین کیمپس میں بیچلر پروگرام کا انٹری ٹیسٹ جمعرات 7 نومبر 2019 کو جبکہ ماسٹرزپروگرام کا پری انٹری ٹیسٹ جمعہ 8 نومبر 2019 کو ہوگا۔ شہدادکوٹ کیمپس میں انٹری ٹیسٹ بدھ 23 اکتوبر 2019 کو جبکہ گھوٹکی کیمپس میں پری انٹری ٹیسٹ جمعرات 24 اکتوبر کولیا جائے گا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں