شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں ایم فل کے دو سیمیناروں کا انعقاد

پیر 27 فروری 2017 11:57

سکھر۔ 27فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں فیکلٹی آف سوشل سائنسز میں ایم فل کے دو سیمینار پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ نواز چنڈ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز کی زیر صدارت منعقد ہوئے۔دونوں سیمینار پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید چانڈیو کی رہنمائی میں پیش کیئے گئے۔

(جاری ہے)

ایم فل کے پہلے سیمینار میں محقق سرفراز نواز چنڈ نے سوویت یونین کے خاتمے کے بعد نیٹو اور روس کے تنازعات کے عنوان پر روشنی ڈالی۔

دوسرے سیمینار میں شعبہ مطالعہ پاکستان کے محقق اختر حسین ہلیو نے عرب بہار اور امریکہ کے خلیجی ممالک میں مفادات، مصر اور شام کا تجزیہ اور خلیج میں امریکہ کے مفادات پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ نواز چنڈ نے کہا کہ تحقیق اقوام کی ترقی کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے محققین کے کام کی تعریف کی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں