رواں مالی سال کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

منگل 7 مئی 2013 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 7مئی 2013ء) رواں مالی سال کے دوران گذشتہ سال کے مقابلہ میں پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں بالترتیب 15.73فیصد اور 75.02فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان کے مطابق ملک سے 319.61ملین ڈالر کے پھل برآمد کئے گئے ۔ سبزیوں کی برآمدات میں 75فیصد سے زائد کا اضافہ ہونے سے ان کی برآمد سے 171.21ملین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 106.38ملین ڈالر مالیت کی سبزیاں برآمد کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں