سکھراحتساب عدالت نے تین جعلی نیب افسران کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

جمعرات 23 ستمبر 2021 14:23

سکھراحتساب عدالت نے  تین جعلی نیب افسران کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2021ء) سکھراحتساب عدالت نے  تین جعلی نیب افسران کو جوڈیشل رمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جمعرات کے روزقومی احتساب بیورو سکھرنے تین جعلی نیب افسر ملزمان ندیم ،ضیاء ،اور گلزار کو ان کا جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پرسکھر کی احتساب عدالت میں پیش کردیا ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے کیس کی سماعت کی۔احتساب عدالت نے تینوں ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا، عدالت نے ملزمان کو سات اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ تینوں ملزمان خود کو نیب کا افسر ظاہر کرکے لوگوں اور سرکاری افسران کو بلیک میل کرتے تھے۔ ملزمان کو نیب نے دو ہفتے قبل گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں