سکھرمیں بچوں کا مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

اتوار 17 اکتوبر 2021 20:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) سکھرمیں بچوں کا مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج،ہاتھوں میں روٹیاں اًٹھاکر مہنگائی ختم کرو ختم کرو کی نعرے بازی تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی سے جہاں بڑے متاثر ہیں وہیں بچے بھی متاثر ہیں سکھرکے علاقے نواں گوٹھ میں بچوں کی تنظیم بچہ یونین کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ہاتھوں میں روٹیاں اٹھائے بچوں نے زیر قیادت مسعود بندھانی و دیگر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مہنگائی ختم کرو ختم کرو کی نعرے بازی کی اس موقع پر بچوں کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ان کے والدین سخت پریشان ہیں ان کے لیے اس مہنگائی کے دور میں انہیں دو وقت کی روٹی اورتعلیم کی فراہمی اور انہیں بہتر پرورز دینا ان کے والدین کے لیے ناممکن بن گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے اقتدار میں آنیسے قبل جو نعرے لگائے تھے وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے انہوں نے عمران خان سے اپیل کی کہ وہ ملک میں مہنگائی پر قابو پائیں اور عوام کو رہلیف دیں تاکہ وہ اپنے بچوں کی اچھی طرح پرورش کرسکیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں