سکھر اور اوراسکے گردنواح کے علاقوں میں چوری،ڈکیتی اور بدامنی میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 19 جنوری 2019 16:46

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) سکھر اور اوراسکے گردنواح کے علاقوں میں چوری،ڈکیتی اور بدامنی میں اضافے کے خلاف سکھر شہری اتحاد ضلع سکھر کے زیر اہتمام قریشی روڈ پرانہ سکھر میں شہریوں کی کثیر تعداد نے مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد،مولانا عبدالحق مہر،مفتی اعظم مہر،نعیم بلوچ،حبیب اللہ انصاری،رحمت اللہ کاکٹرو ودیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد و دیگر کا کہنا تھا کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران سکھر ضلع میں بدامنی کی آگ بڑھ گئی ہے روزانہ کی بنیاد پر دکانوں کے تالے توڑے جا رہے ہیں ،لوگوں کے گھروں میں گھس کرچوریاں کی جا رہی ہے ،شہریوں کی نیند حرام ہو چکی ہے آباد ،آرائیں،کنڈ واہن ،بچل شاہ،پنو عاقل،کندھرا، روہڑی سمیت دیگر علاقوں میں چوریوں،ڈکیتیوں نے لوگوں کو گھروں میں معصور ہونے پر مجبور کر کردیا ہے۔

ضلع سکھر کے شہری اور دیہی علاقے غیر محفوظ ہو گئے ہیں شہریوں نے از خود چوکیدار نظام سنبھالنا شروع کردیا ہے پولیس کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ہے انہوںنے بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ شہریوں کو جرائم پیشہ افراد سے نجات دلائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں