سکھربلڈ بینک ہسپتال میں زیر علاج کورونا کے مشتبہ مریض کو گمبٹ منتقل کر دیا گیا

بدھ 1 اپریل 2020 16:24

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) سکھربلڈ بینک ہسپتال میں زیر علاج کورونا کے مشتبہ مریض کو گمبٹ منتقل کر دیا گیا، نیو پنڈ کا رہائشی اعجاز احمد جھلسنے کی وجہ سے اسپتال میں داخل تھا، ہسپتال زرائع کیمطابق گذشتہ شب اسے سکھر بلڈ بنک ہسپتال میںداخل کیاگیا تھا جہاں اس میں کورونا کی علامات پائی گئی تھیں، اسپتال انتظامیہ نے ضلع انتظامیہ سے رابطہ بعد مشتبہ شخص کو ایمبولینس کے ذریعے گمبٹ اسپتال منتقل کیا، بلڈ بینک ہسپتال کو اسٹرلائیزیشن کے لیے 24 گھنٹے کے لیے بند کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سکھر بلڈ بنک ہسپتال کی اسٹرلائیزیشن کے کے بعد 15 روز تک اوپی ڈی اور نائٹ شفٹ بند رہیگی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں