سکھر، اب وہ وقت دور نہیں جب پی ٹی آئی کے نااہل حکمران اپنے گھروں کو لوٹ جائینگے،خورشید احمد میرانی

ہفتہ 18 جولائی 2020 19:39

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر خورشید احمد میرانی نے کہا ہے کہ اب وہ وقت دور نہیں جب پی ٹی آئی کے نااہل حکمران اپنے گھروں کو لوٹ جائینگے پاکستان کی باشعور عوام نے نا صرف پی ٹی آئی کے قائد عمران خان بلکہ انکے ناکام وزراء کو بھی یکجا مسترد کر دیا ہے ، آج ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعت نوجوان نسل خودکشیاں کررہا ہے تو دوسری جانب مظلوم عوام دو وقت کی روٹی کھانے کو ترس رہی ہے ، ملک معاشی بحران کا شکار ہو گیا ہے ، عوام کیساتھ ساتھ تاجر برادری بھی سنگین مسائل سے دوچار ہیں مظلوم عوام کو انصاف دلانے کا نعرہ لگانے والی پی ٹی آئی آج خود اپنے گریبان میں جھانکیں کیا انہوں نے اپنے حکمرانوں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں لائے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف عوام کی خدمت کرنے نہیں بلکہ عوام کا خون چوسنے آئی ہے ن لیگ ہمیشہ مظلوم عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں سکھر کے نامور وکلاء برادری کی جانب ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب میں سکھر کے وکلاء برادری، عبدالحسیب کھوڑو ، عبدالطیف شاہانی ، امر لعل کھابایا ، خالد حسین ، علی مردان چاچڑ ، رحمت علی پٹھان، انیق بھٹو ، عطاء حسین کٹپر ، مختیار علی بھٹو ، غلام مرتضیٰ کٹپر ، راشد نائچ ، جئے کمار ، سیف الرحمن سمیت دیگر نے ن لیگ قائد میاں نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایڈوکیٹ آغا عارف درانی ، ایڈوکیٹ عبدالحسیب کھوڑو کی قیادت میں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ، تقریب میں ن لیگ ڈسٹرکٹ سکھر کے نائب صدر سعید احمد مغل ، جنرل سیکریٹری ، محمد اعظم خان ، گل حسن کھوسہ ، آغا نظام جان ، عبدالفتاح ابڑو ، خالد آرائیں ، احمد حسین بھٹی ، الہہ داد بوزدار ، عدنان راجپوت و دیگر موجود تھے ۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں