یوم آزادی پر وطن اور آپس میں محبت و پیار کا شعور اجاگر کیا جائے،انجینئر غلام محمد طاہری

منگل 11 اگست 2020 19:47

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل انجینئر غلام محمد میمن طاہری نے کہا ہے کہ جشن آزادی کو رسمی طور پر نہ منائیں۔وطن اور آپس میں محبت و پیار کا شعور اجاگر کیا جائے۔مستحکم پاکستان کی فکر و جذبہ اجاگر کیا جائے گا۔زندہ قومیں اپنا آزادی کا دن جوش و جذبے سے مناتی ہیں۔

14 اکست 1947 ایک عظیم دن تھا جس کے ابھرتے ہوئے سورج نے دنیا کے نقشے پر ایک نئی اور عظیم اسلامی مملکت پاکستان کو وجود میں آتے دیکھا۔

(جاری ہے)

پاکستان اللہ کا ایک تحفہ اور اولیاء کا فیضان ہے۔قوموں کی زندگی میں ان کی آزادی کے دن یادگار اور اہم ہوتے ہیں۔ہم اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ذاتی مفادات کو قربان کرکے پاکستان کے مفادات کے لئے دن رات کام کریں تو ہم اپنا نام تاریخ میں سنھرے حروف میں لکھوا سکتے ہیں۔ہماری پہچھان پاکستان ہے۔ہم اپنے قائد و رہبر خواجہ محمد طاہر المعروف سجن سائیں کی ہدایت پر سرسبز و صاف ستھرا پاکستان کے لئے اس سال یوم آزدای پاکستان کے موقع پر بھی وطن عزیز پاکستان کو درخت لگا کر ایک تحفہ دیں گے۔جو صدقہ جاریہ بھی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں