خیرپور پولیس کا کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن ، 20 مشتبہ افراد گرفتار

پیر 16 مئی 2022 12:54

خیرپور پولیس کا کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن ، 20 مشتبہ افراد گرفتار
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) خیرپور پولیس کا کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن ، 20 سے زیادہ مشتبہ افراد كو گرفتار کرلیا گیا ۔ترجمان خیرپور پولیس کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب پولیس نے خیر پور کے کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ دوران سرچ آپریشن ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو تباہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن میں ہیوی مشینری APC گاڑیوں سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا گیا۔

بڑی تعداد میں پولیس افسروں اور جوانوں نے آپریشن میں حصہ لیا ۔ دوران آپریشن کچے کے علاقے میں مختلف مقامات پر تلاشی لی گئی اور 20 سے زیادہ مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس ترجمان کے مطابق خیر پور کے کچے کے علاقے میں ڈاکؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں