سکھر، شہر میں چوری کی بڑھتی ہوئی بدامنی ، چوری ، ڈاکہ زنی ، منشیات کی کھلے عام فروخت کے خلاف واری تڑ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

پیر 15 اکتوبر 2018 20:37

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) سکھرشہری اتحاد ضلع سکھر کے زیر اہتمام سکھر شہر میں چوری کی بڑھتی ہوئی بدامنی ، چوری ، ڈاکہ زنی ، منشیات کی کھلے عام فروخت کے خلاف واری تڑ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرے کی قیادت سکھر شہری اتحاد کے چیئرمین مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد ، عبدالحق مہر ، حبیب اللہ انصاری ، ایاز مہر ، شعبان شیخ و دیگر کر رہے تھے اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد و دیگر کا کہنا تھا کہ سکھر میں پولیس کی مجرمانہ غفلت ، لاپرواہی اور نااہلی کی وجہ سے بدامنی کا جن بے قابو ہو گیا ہے پولیس کی سستی کی وجہ سے شہریوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں شہر میں دن دھاڑے موٹر سائیکلیں چوری کی جا رہی ہے رات دیر گئے گوداموں اور دکانوں کے تالے توڑ کر کے لاکھوں روپے کا سامان چوری ہو رہا ہے ایک دن میں درجنوں واقعات رونما ہو رہے ہیں جن کا پولیس کوئی سدباب نہیں کر سکی ہے سکھر پولیس جرائم پیشہ افراد کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے موجودہ تعینات ایس ایس پی سکھر بھی ناکام دیکھائی دیتے ہیں امن و امان کی فضاء قائم کرنا ان کے بس کی بات نہیں رہی ہے مظاہرین نے بالا حکام سے اپیل کی ہے سکھر کے شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے ناتجربہ کار ایس ایس پی سکھر کو فوری طور پر ہٹا کر ان کی جگہ فرض شناس پولیس افسر مقرر کیا جائے بصورت دیگر سکھر پولیس کے خلاف 18اکتوبر سے دستخطی مہم چلائی جائیگی ۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں