ضلع گھوٹکی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بچوں کے تحفظ کیلئے ہر محکمہ میں فوکل پرسنز مقرر کیا جانے کا فیصلہ

منگل 20 نومبر 2018 21:44

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی زیر صدار ت منعقدہ ایک اجلاس میں بچوں کے تحفظ کیلئے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اس ضمن میں متعلقہ مسائل کے فوری حل کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر محکمہ میں فوکل پرسنز مقرر کیا جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں مختلف این جی اوز، پولیس افسران، محکمہ تعلیم کے افسران ، سوشل ویلفیئر کے افسران سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈی سی گھوٹکی سلیم اللہ نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جانے اور عوام میں شعور کی بیداری اہم ضرورت ہے تاکہ بچوں کی تعلیم و تربیت سے لیکر صحت تک کوئی کمی نہ رہے۔ انہوں نے کہاکہ بچے ہمارا مستقبل ہیں جو ذمہ داریاںسنبھالیں گے۔ اس لیے ہمارا فرض ہے کہ ہم بچوں کو اچھی تعلیم و تربیت دیں ، انہوں نے اسکول میں بچوں پر تشدد کے واقعات پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور ہدایات دیں کی اساتذہ کی جانب سے سکول کے بچوں پر تشدد کی اطلاعات افسوسناک ہیں، آئندہ بچوں پر تشدد کرنے والے اساتذہ کیخلاف کارروائی کی جائے گی تاکہ اس کا سدباب ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زکوة و عشر کے محکمہ اور مختلف این جی اوز کی جانب سے غریب بچوں کی تعلیم کیلئے مدد لی جائیگی، بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جانے کیلئے محکمہ پولیس سے بھی مدد حاصل کی جائیگی، انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ بچوں کے تحفظ کے سلسلہ میں شعور کی بیداری کیلئے اہمیت دے اور مسائل کو اجاگر کرے، انہوں نے کہا کہ بچے ہماری توجہ کا مستحق ہیں، ہمیں ان کے مسائل کو حل کرنے معاشرے کا کارآمد فرد بنانے کی بھرپور کوششیںکرنا چاہیں۔اس معاملہ پر کوئی کوتاہی برداشت نہیںکی جائیگی، انہوںنے کہا کہ بچوں پر تشدد جبری مشقت معاشی برائیوں سے بچانے کیلئے انہیںپاکستان کا ایک ذمہ دار شہری بنایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں