خواجہ خواجگان حضرت سوھنا سائیں رحمت اللہ علیہ کے بین الاقوامی عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز

ہفتہ 24 نومبر 2018 22:40

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2018ء) مجدد دین ملت خواجہ خواجگان حضرت سوھنا سائیں رحمت اللہ علیہ کے بین الاقوامی عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق سلسلہ نقشبندیہ طاہریہ کے سالار خواجہ محمد طاہر المعروف سجن سائیں نے حضرت سوھنا سائیں رحمت اللہ علیہ کے مزار مبارک پر چادر پوشی کی۔اس موقع پر جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ جعفر صادق طاہر طاہری و دیگر مرکزی عھدیدران موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع خواجہ محبوب سجن سائیں نے استحکام پاکستان،امت مسلمہ کے اتحاد،امن و محبت کے لئے خصوصی دعائیں کی۔روحانی طلباء جماعت پاکستان کے زیر اہتمام طلباء کے درمیان تقریری مقابلہ ہوا۔طلباء نے اردو،سندھی،انگلش میں اپنے جوہر دکھائے۔جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے صوبائی عھدیدران نے اپنے اپنے صوبے کی سالانہ تنظیمی رپورٹس پیش کیں۔جمعیت علماء طاہریہ پاکستان،روحانی طلباء جماعت پاکستان،الاصلاح میڈیا ونگ پاکستان کے مرکزی عھدیدران نے اپنی سالانہ تنظیمی رپورٹس پیش کیں۔صحت اور تعلیم کے شعبوں کے اسکالرز نے بہترین لیکچرز دیئے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں