پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ، متعدد ملزمان گرفتار غیرقانونی اسلحہ منشیات برآمد

پیر 26 نومبر 2018 22:59

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2018ء) سکھر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، افغانی، اشتہاری،منشیات فروش سمیت متعدد ملزمان گرفتار غیرقانونی اسلحہ منشیات برآمد مقدمات درج کر لیے گئے ، پولیس ترجمان کیمطابق نیوپنڈ پولیس نے سلام کالونی کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ملزم اسلام جاگیرانی کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا، جبکہ قادرپور پولیس نے قتل سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری بخت جتوئی کو ، آباد پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ملزم خیر محمد شیخ کو ،بی سیکشن پولیس سکھر نے دو ملزمان رضا گھانگرو اور شان اعوان کو ،سی سیکشن پولیس نے دوران ناکہ بندی جیل موڑ کے قریب کاروائی میں ملزم طاہر شیخ کو،کینٹ پولیس نے دو منشیات فروشوں گل حسن اور میر حسن جتوئی کو،اے سیکشن پولیس نے دوران ناکہ بندی جیل موڑ کے قریب کاروائی میں ملزم محرم عرف پنھو لولائی کو،ایئرپورٹ پولیس نے دوران ناکہ بندی سٹی پوائنٹ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے غیرقانونی رہائش پزیر افعانی سعد عبداللہ کو گرفتار کر لیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں