دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں بتدریج کمی

بدھ 28 نومبر 2018 23:22

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2018ء) دریائے سندھ میںپانی کی سطح میں بتدریج کمی واقع ہوئی ہے،سکھربیراج کے کنٹرول روم انچارج عبدالعزیز سومرو کیمطابق دریائے سندھ میں سکھربیراج کے مقا م پر 30435 کیوسک اپ اسٹریم اور 5100 کیوسک ڈاؤن اسٹریم پانی ریکارڈ کیا گیا جبکہ گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ اپ اسٹریم پر 40540 کیوسک اور ڈاؤن اسٹریم پر 33955 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، اسی طور کوٹری بیراج پر بھی پانی کی سطح میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے ، جہاں پانی کا بہاؤ اپ اسٹریم پر صرف 4946 کیوسک رہ گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں