سکھر ، ریسٹورنٹ میں کھانا پکانے کے دوران گیس لیک سے دھماکہ, پانچ افراد زخمی, دو کی حالت نازک

اتوار 9 دسمبر 2018 21:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) سکھر میں ریسٹورنٹ میں کھانا پکانے کے دوران گیس لیکج ہونے سے دھماکہ, پانچ افراد زخمی, دو کی حالت نازک, زخمیوں کو سول اسپتال لے جایا گیا ,نازک حالت میں دو زخمیوں کوگمبٹ منتقل کردیا گیاتفصیلات کے مطابق گذشتہ رات دیر گئے سکھر کے علاقے سٹی پوائنٹ پر محمد بن قاسم پارک کے قریب واقع ریسٹورنٹ میں کھانا پکانے کے دوران گیس سلنڈر سے گیس لیکیج ہونے کے باعث اچانک دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کچن میں کام کرانے والے تین محنت کشوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال سکھر لے جایا گیا جہاں پر ان کو فوری طبی امداد دی گئی، زخمیوں میں سے دو افراد زیادہ جھلس جانے کے باعث ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، زخمیوں میں محمد اکرم, فیض محمد, یار محمد, کریم بخش اور ندیم شامل ہیں، دھماکے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، دھماکے کے وقت علاقے کی بجلی بند تھی جس کی وجہ سے وہاں پر امدادی کاروائیوں میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسری جانب سول اسپتال میں برنس وارڈ فعال نہ ہونے کی وجہ سے دو زخمیوں کو زیادہ جھلس جانے کے باعث فوری طور پر گمبٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہی

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں