انسداد دہشتگردی عدالت سکھر ، حاجن شاہ ماڑی کی درگاہ شکارپور حملہ کیس میں دو دہشتگردوں کو سزائے موت کا حکم

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:40

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) سکھر میں قائم انسداد دہشتگردی عدالت نے شکار پور میں واقع حاجن شاہ ماڑی کی درگاہ پر حملہ کیس میں دو دہشتگردوں کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے، جبکہ ایک جوابدار کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا ہے، انسداد دہشتگردی عدالت سکھرنے مذکورہ کیس کی سماعت کی ، جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان خلیل بروہی اور محمد اسماعیل عرف عبدالرحمان بروہی کو پھانسی کی سز اسنائی ہے جبکہ ایک ملزم ضمیر مارفانی کو شک کا فائدہ دیتے بری کر دیا۔

(جاری ہے)

عدالتمیں دو پولیس اہلکاروں آئی او کریم بخش ناپر اور حاجی شاہ کو غلط تحقیقاتی رپورٹ دینے پر نوٹس جاری کرتی7دنوں میںجواب طلب کر لیا ہے، واضح رہے کہ شکار پور کی درگاہ ماڑی شاہ پر 2013 میں دہشتگردوں کے حملہ میں حاجن شاہ ماڑیواری سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ 17زخمی ہو گئے تھے۔واقعہ کا کیس مذکورہ عدالت میں زیر سماعت تھا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں