جماعت اسلامی ضلع سکھر کی مجلس شوری کا اجلاس ، ذمہ داران کا تقرر

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:20

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) جماعت اسلامی ضلع سکھر کی مجلس شوری کا اجلاس مولانا حزب اللہ جکھرو امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر کی صدارت میںہوا،جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اجلاس میں ذمہ داران کی تقرری عمل میںلائی گئی، ضلعی قیم ضلع ( جنرل سیکریٹری )مولانا سلطان احمد لاشاری،نائب امراء پروفیسر مسعود علی خان،زبیر حفیظ شیخ اورحافظ عبدالحلیم تنیوکو مقرر کیا گیا، نو مقررہ ذمہ داران نے اپنی ذمہ داریوںکا حلف اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں