سکھر، یونین کمیٹی دس شمس آباد کے زیر اہتمام سو سے زائد غریب و مستحق لوگوں میں آٹھ لاکھ مالیت کے سولر پلیٹ،پنکھے ،سلائی مشین اورہاتھ گاڑیاںتقسیم

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) سکھر کی یونین کمیٹی دس شمس آباد کے زیر اہتمام یوسی فنڈز کے تعاون سے یونین کمیٹی دس کے سو سے زائد غریب و مستحق لوگوں میں آٹھ لاکھ مالیت کے سولر پلیٹ،پنکھے ،سلائی مشین،ہاتھ گاڑیاں، تقسیم کرنے کی تقریب حیدر چوک شمس آباد میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خاص یوسی چئیرمین حاجی وزیر علی مہرتھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں یوسی وارڈ کونسلر عامر حسین بھٹو ،سلیم ابڑو،سابق کونسلر آفتاب بھائی ،نظام الدین الدین چنہ،حزب اللہ مہر،ذولفقار علی پٹھان ،کاشف سومرو،حاجی رکھا خان،دیگر شامل تھے تقریب میں علاقہ معززین مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوسی دس کے چئیرمین حاجی وزیر علی میمن کا کہنا تھا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

یوسی فنڈز سے علاقہ مکینوں کو انکی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے ،دکھی نسانیت کی خدمت کرنے سے قلبی سکوں ملتا ہے۔ حاجی وزیر علی مہر کا مزید کہنا تھا ہم سب کو غربت کے خاتمے کیلئے ملکر کوشش کرنا ہوگی تاکہ ملک سے غربت کا خاتمہ ہو سکے علاقہ مکین اپنی یوسی کو مثالی بنانے کیلئے یوسی عملے کیساتھ مکمل تعاون کریں۔انشائ اللہ یوسی کی عوام کے تعاون سے یوسی کے تمام مسائل حل کرنے اور ہم نے جو عوام سے وعدے کئے تھے مشکلات کے باوجود تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اختتام تقریب یوسی چئیرمین حاجی وزیر علی مہر و ودیگر مہمانوں نے سو سے سیزائد مرد و خواتین مستحقین میں سلائی مشین،سولر پلیٹ، پنکھے،ہاتھ گاڑیاں تقسیم کئے۔ شرکائ کی جانب سے یوسی چئیرمین حاجی وزیر علی مہر ودیگر کا شکریہ اداکرتے ہوئے ان سے اظہار تشکر کیا گیا۔#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں