ٹریولز ایجنٹ فضائی مسافروں کے محافظ ہوتے ہیں انکی خدمات عبادت سے کم نہیں ہے ، ڈی ایس پی آئی اے سکھر

اتوار 17 مارچ 2019 20:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2019ء) پاکستان ائیر لائن سکھر کے ڈی ایس ایم سلیم مہر نے کہا ہے کہ ٹریولز ایجنٹ فضائی مسافروں کے محافظ ہوتے ہیں انکی خدمات عبادت سے کم نہیں ہے پی آئی اے انتظامیہ انکی مشکور ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہال میں ہر سال کی طرح امسال بھی پی آئی اے کے زیر اہتمام سکھر اضلاح سے تعلق رکھنے والے ٹریولز ایجنٹ کے اعزاز میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ایس پی او (پی آئی ای) شوکت بھٹو ،واحد بخش سیلرو سمیت مختلف ٹریولز ایجنسیوں کے مالکان اور ایجنٹ صاحبان اور پی آئی اے افسران نے شرکت کی تقریب میں مہمان گرامی نے بہترین کارکردگی دیکھانے والے ٹریولز ایجنٹس میں تعریفی اسناد اور ایوارڈ تقسیم کئے اور امید ظاہر کی کے وہ مسافروں کو بہتر فضائی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنی خدمات جاری رکھے گے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں