جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کی سانحہ نیوزی لینڈ کے شہداء کیلئے دعائیہ تقریب

پیر 18 مارچ 2019 21:10

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے سرپرست اعلی و سلسلہ نقشبندیہ طاہریہ کے سالار خواجہ محمد طاہر المعروف سجن سائیں نے سانحہ نیوزی لینڈ پر اپنے ٹوئیٹ میں دعائیہ کلامات میں فرمایا کہ اس سانحہ پر دلی طور انتہائی دکھ ہوا۔اللہ تعالی اس سانحہ میں شھید ہونے والوں کے درجات بلند فرمائے۔

(جاری ہے)

اور ان کی فیملی کے تمام افراد کو اس گہرے صدمے پرصبر جمیل عطا فرمائے۔

اور زخمیوں کو جلد از جلد شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔صوبائی پریس ترجمان ڈاکٹر سعید اعوان کے مطابق جماعت اصلاح المسلمین پاکستان،جمعیت علمائ طاہریہ پاکستان،روحانی طلبائ جماعت پاکستان کے زیر اہتمام ضلع اور برانچز کی سطح پر سانحہ نیوزی لینڈ پر دعائیہ تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا۔#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں