سکھر :نقل کے خلاف آواز اٹھانا نوجوان کو بھاری پڑ گیا،انویجلیٹر نے کاپی کیس کرکے سینٹر سے باہر نکال دیا

بدھ 24 اپریل 2019 18:43

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) نقل کے خلاف آواز اٹھانا نوجوان کو بھاری پڑ گیا،انویجلیٹر نے کاپی کیس کرکے سینٹر سے باہر نکال دیا متاثرہ طالبعلم زیادتیوں کے خلاف اور حصول انصاف کیلئے پریس کلب پہنچ گیا، سکھر کے تعلیمی حکام سے نوٹس لیکر مستقبل بچانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے بیراج روڈ بارہویں جماعت کے طالبعلم متین ولد دلدار بھٹو نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کے وہ اسلامیہ کالج امتحانی سینٹر میں اپنا پرچہ حل کر رہا تھا میرے برابر میں بیٹھا ہوا لڑکا نقل کر رہا تھا جس کی اطلاع میں کمرہ امتحان میں موجود انوجیلیٹر کو دی تو الٹا لڑکے کو پکڑنے کے بجائے انہوں نے میری کاپی ہی چھین لی اور مجھے امتحانی سینٹر سے باہر نکال دیا ہے میں نے زندگی میں نقل نہیں کے ہے اگر تعلیمی بورڈ میرا امتحان لینا چاہتی ہے تو بے شک لے لیں میں ہر امتحان دینے کو تیار ہوں کاپی کیس کی وجہ سے میرا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے متاثرہ طالبعلم نے بالا حکام سے نوٹس لیکر تعلیمی مستقبل بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں