پاکستان تحریک انصاف سکھر کے سینئر رہنمائوں کا اجلاس

پیر 17 جون 2019 23:18

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) پاکستان تحریک انصاف سکھر کے سینئر رہنمائوں کا اجلاس منعقد ہوا،جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اجلاس میںڈاکٹر ربنواز کلوڑ، سید عبدالرب ہاشمی، غلام مرتضیٰ جسکانی، عبدالجبار جتوئی، صفیہ بلوچ، جئے کمار، و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی کو مزید منظم کرنے کے لئے مشاورت ہوئی اور لائحہ عمل طے کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، کیونکہ کرپشن کا خاتمہ کیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کے لئے کوشاں ہیں،سکھر شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے تحریک انصاف اہم کردار ادا کرے گی، تحریک انصاف عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں