پاکستان ایئرفورس میں124کمبیٹ سپورٹ کورس میں میں بھرتی کے لیے رجسٹریشن 30جون تک جاری رہیگی،ایئرفورس سلیکشن سینٹر

منگل 25 جون 2019 21:37

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) پاکستان ایئرفورس انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر سکھر کے اسکوارڈرن لیڈر آفیسر کمانڈنگ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان 124کمبیٹ سپورٹ کورس میں میڈیکل برانچ (جی ڈی ایم اوز /ڈینٹل /اسپیشلسٹ افسران کی بھرتی کے لیے رجسٹریشن30جون 2019تک جاری رہیگی۔

(جاری ہے)

خواہشمند امیدوار اپنے اہلیت کے مطابق خود کو پاکستان ایئرفورس کی ویب سائیٹ www.joinpaf.gov.pkپر آن لائن رجسٹرڈکراسکتے ہیں یا اصل دستاویز کے ساتھ پاکستان ایئرفورس انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر سکھر میں روبرو پیش ہوکر رپورٹ کرسکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ٹیلیفون نمبر 071-9310409پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں