جرائم کو کوجڑ سے ختم کرنے کیلئے سکھر پولیس اپنی تمام زمہ داریاں بخوبی ادا کررہی ہے، ایس ایس پی سکھر

بدھ 26 جون 2019 22:03

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے کہا ہے ضلع سکھر میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام کا تعاون قابل ستائش ہے ،جرائم کو کوجڑ سے ختم کرنے کیلئے سکھر پولیس اپنی تمام زمہ داریاں بخوبی ادا کررہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں جمعیت علماء اسلام سٹی سکھر کے رہنماؤں مفتی قمر الدین ملانو ،مولانا مولا بخش مہر ،مفتی محمد اعظم مہر،درگاہ ہالیجوی شریف یونٹ کے امیر حافظ محمد صالح اندھڑ و دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سکھر نے جے یوآئی کے وفد کو یقین دلایا کے ظلم و زیادتی کسی کیساتھ بھی ہوگی سکھر پولیس ایمانداری سے اپنے فرائض ادا کریگی جمعیت علماء اسلام سٹی سکھر کے وفد نے ایس ایس پی سکھر کو ضلع میں امن و امان کے قیام اور سماجی برائیوں سمیت جرائم کے خاتمے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں