سکھر،ملک کی تاجر برادری کو اپنے مسائل کے حل کے لئے آپس میں متحد ہونے کی ضرورت ہے ،حاجی الاہی بخش شیخ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) ملک کی تاجر برادری کو اپنے مسائل کے حل کے لئے آپس میں متحد ہونے کی ضرورت ہے حکومت وقت کو تاجر برادری کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے سنجیدہ پالیسیاں اپنانا ہوگی تاکہ ملک کی کمزور معشیت کومزید مضبوط بنایا جا سکے ان خیلات کا اظہار سکھر آٹو پارٹس اونرایسوسی ایشن کے صدر حاجی الاہی بخش شیخ نے ملک رضوان الحق کو ایوان صنعت و تجارت کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے وفد میں عمیراحمد چوہدری،طارق جاوید،عبدالرشید راجپوت،محمد علی و دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سکھر آٹو پارٹس اونرایسوسی ایشن کے وفد نے امید ظاہر کی ہے ملک رضوان الحق کیبطور صدر ایوان صنعت و تجارت سکھر اور اسکے گرد نواح کے تاجر کمیونٹی کو بہتر سے بہتر فوائد حاصل ہونگے۔اس موقع پر ایوان صنعت و تجارت کے صدر ملک رضوان الحق نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے سکھر چیمبر آف کامرس کے پلٹ فارم سے اراکین ایوان تاجر برادری کو درپیش مشکلات سے چھٹکارا دلانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریگی۔#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں