سکھر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں،9ملزمان گرفتا ر ،اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 18:26

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموںکی ہدایت پر سکھر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں گذشتہ روز سکھر کے مختلف تھانوں کی پولیس نے مفرور اشتہاریوں، گٹکا فروش ، اور جواریوں سمیت 9 ملزمان گرفتار کر کے انکے قبضے سے گٹکہ اسلحہ، مسروقہ سامان برآمد کیا اور انکے خلاف مقدمات درج کئے ہیں کاروائیاں اس طرح سے عمل میں لائی گئی ہے دادلو پولیس نے حدود میں دوران ریڈ جوا کے اڈے پہ چھاپے کے دوران ، ڈیلر سمیت تین جواریوں کو گرفتار کیا گرفتار ملزمان میں1) واحد2) جبار3) جان محمد شامل ہیں انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اسی طرح راؤ شفیع اللہ پولیس نے حدود میں ٹی این ٹی موڑ کے قریب دوران اسنیپ چیکنگ کاروائی کرتے ہوئے متعدد سنگین مقدمات اور وارداتوں میں مطلوب ملزم عبدالعزیز کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کیا اور ملزم کے قبضہ سے ٹی ٹی پستول میگزین اور گولیاں برآمد کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کیا ہے گرفتار ملزم درج ذیل مقدمات میں مطلوب اشتہاری تھا، راؤ شفیع اللہ پولیس نے دوسری کاروائی خفیہ اطلاع ملنے پر کرتے ہوئے دو مفرور ملزمان میں محمد احمد رند نادر علی کو بھی گرفتارکر لیا ہے ، پنوعاقل پولیس نے حدود میں دوران اسنیپ چینگ کاروائی کے دوران پان پراگ گٹکہ ڈیلر لال چند عرف لالو گرفتارکو گرفتار کر کے اس کے قبضے س مضر صحت چھالیہ گٹکہ برآمد مقدمہ درج کیا جبکہ روہڑی پولیس نے حدود نیویارڈ کے علاقے میں دوران اسنیچینگ کاروائیکے دوران 2 جواری عدنان ملک ، اور صفدر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرنے پر ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں صاحب کی جانب سے پولیس پارٹی کو شاباشی کا پیغام دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں