شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے بلدیاتی نمائندگان ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ،میئر سکھر

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:36

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) بلدیہ اعلیٰ سکھر کے مئیر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے بلدیاتی نمائندگان ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں شہریوں کو صفائی ، نکاسی آب سسٹم سمیت دیگر مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں کچھ انتظامی امور کے باعث ان مسائل کو ہر حل کرنے میں مشکلات ہیں لیکن انشاء اللہ شہراور شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدام کئے جارہے ہیں ، علماء کرام شہریوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے آگاہی دیں تاکہ شہر ، گلی ، محلوں میں صاف ستھرا ماحول رہے پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اور نجی صفائی کے کام سے مطمئین نہیں ہوں اس حوالے سے حکام بالا کو تحریری طور پر لکھت دی ہے امید ہے درخواست پر نظر ثانی ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر یونین کمیٹی دس کے علاقہ مکینوں اور جے یو آئی کے رہنمائوں مفتی قمر الدین ملانو، مولانا محمد بخش مہر ، مفتی محمد اعظم مہر ، مولانا حسین احمد آزاد ، جاوید میمن و دیگر سے ملاقات کے دوران کیا،ملاقات میں جے یو آئی رہنمائوں نے مئیر سکھر و دیگر افسران کو علاقہ مکینوں کو درپیش مشکلات اور شکایت کے باوجود عملدرآمد نہ ہونے والے دیگر مسائل سے آگاہ کیا ، ملاقات کے دوران مئیر سکھر کے ہمراہ ایکسئین ، او ایس ہیلتھ ڈپارمنٹ ، یوسی چیئرمین سمیت متعلقہ اسٹاف و عملہ موجود تھا بعد ازیں ملاقات انہوں نے جے یوآئی رہنمائوں کے ہمراہ یوسی دس کے مختلف علاقوں کو دورہ کیا اور موقع پر موجود عملے کو سختی سے ہدایات دی کہ وہ فی الفور علاقے میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی معمالات کی درستگی کے سلسلے میں کام کریں بصورت دیگر شکایات پر انکے خلاف محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ، انہوں نے جے یو آئی رہنمائوں کو یقین دلایا کہ انکے اور علاقہ مکینوں کے مسائل جائز ہیں انہیں حل کرنے کی پوری کوشش کی جا ئیگی ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں