سکھر: ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،اشیاء خوردنوش سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضا فہ

گھنٹہ گھر پر سول سوسائٹی سکھر کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کا علامتی جنازہ رکھ کرانوکھا احتجاجی مظاھرہ

پیر 27 جنوری 2020 23:04

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2020ء) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،اشیاء خوردنوش سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف گھنٹہ گھر پر سول سوسائٹی سکھر کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کا علامتی جنازہ رکھ کرانوکھا احتجاجی مظاھرہ کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی مظاہرے کی قیادت سول سوسائٹی کے رہنما اشفاق بھٹی، نصیرگوپانگ، عبدالحمید شیخ ودیگر کررہے تھے اس موقع مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کے وفاقی حکومت نے پاکستان کی مظلوم عوام سے جینے کی امنگ تک چھین لی ہے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری،اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے آٹا ،گھی چینی و اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمت نے عوام کو دوہرے عذاب میں مبتلا کردیا ہے حالیہ مہنگائی کی وجہ سے نا صرف گھریلوں بلکہ کاروباری زندگی کو بھی بری طرح مفلوج کر رکھا ہے،ایسا لگتا ہے موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں ہے مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کا نوٹس لیکر عوام کو ریلیف فراہم کرنے سمیت مزید پریشانیوں سے نجات دلانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں