سکھر ،صالح پٹ میں شوہر نے سیاہ کاری کے الزام میں بیوی کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

بدھ 12 اگست 2020 19:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2020ء) صالح پٹ میں شوہر نے سیاہ کاری کے الزام میں بیوی کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ، پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے نعش روہڑی اسپتال پہنچا دی تفصیلات کے مطابق سکھر ضلع کی تحصیل صالح پٹ کے گاؤں خدن مہر میں ایک شخص علی محمد شنبانی نے اپنی جواں سالہ بیوی مسمات رانی کو سیاہ کاری کے الزام میں کلہاڑیوں کے پے در پے وار کرکے قتل کردیا اور خود فرار ہوگیا پولیس نے اطلاع پر پہنچ کر مقتولہ کی نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے روہڑی تعلقہ اسپتال پہنچا دی دوسری جانب مقتولہ کے سسرال کی جانب سے معاملے کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے اور سسرالیوں کا کہنا ہے کہ خاتون کا قتل گذشتہ شب ان کے گھر میں ہونے والی چوری کی واردات کے دوران پیش آیا ہے بعدازاں پولیس نے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں