ا*این پی آئی ڈبلیو کے ملازمین کے جائز حقوق کیلئے احتجاجی ریلی

اتوار 25 اکتوبر 2020 19:00

y سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) این پی آئی ڈبلیو کے زیر اہتمام سندھ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والیلوئر اسٹاف ملازمین کی کثیر تعداد نے ملازمین کے جائز حقوق کیلئے احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہٹرتال کی گئی مظاہرے و علامتی بھوک ہٹرتال کی قیادت ممتاز علی،غلام محمد ،نعمت اللہ ،علی دوست و دیگر کررہے تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کے این پی آئی ڈبلیو کے ملازمین گذشتہ 15سالوں سے ریگولر ڈیوٹی کررہے ہیں ہماری اسکرونٹی اور تصدیقی عمل مکمل ہوچکا ہے لیکن ہمیں ابتک مستقل نہیں کیا جارہاہے جس کے باعث ملازمین میں شدید مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے مظاہرین ملازمین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر ملازمین کے جائز حقوق دلانے میں اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر مطالبات کے حصول کیلئے احتجاجی سلسلہ بڑھا دینگی

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں