سکھر انتظامیہ کی نااہلی ،زیر تعمیرعمارتوں کا بلڈنگ میٹرل سڑکوں پر رکھ کر راستہ بند کرنا معمول بن گیا

ہفتہ 28 نومبر 2020 18:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) سکھر انتظامیہ کی نااہلی ،زیر تعمیرعمارتوں کا بلڈنگ میٹرل سڑکوں پر رکھ کر راستہ بند کرنا معمول بن گیا ، شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ، شہریوں و علاقہ مکینوں کو آمد رفت میں تکلیف کا سامنا ، کمشنر سکھر ، ڈپٹی کمشنر سمیت میونسپل کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سکھر ریجن ، میونسپل کارپوریشن سکھر سٹی و دیگر متعلقہ محکموں کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپرواہی کے باعث سکھر شہر میں بلند و بانگ عمارتوں سمیت پلازہ ، و مکانات کی تعمیر ات کا کام تیزی سے جاری ہے ، مالکان اور ٹھیکیداروں کی جانب سے زیر تعمیرعمارتوں کا ملبہ ، و بلڈنگ میٹریل سڑکوں پر رکھ کر راستے بند کرنا روز کا معمول بنتا جا رہا ہے ، کسی علاقے میں بجری سمینٹ رکھ کر راستے بند کئے جارہے ہیں تو کہی ہیوی لوڈر ٹرالیاں رکھ کر کے راستے بند کر دیئے جاتے ہیں بلڈنگ ملبے اور میٹریل رکھنے کی وجہ سے علاقہ مکینوں اور شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، شہریوں کے مطابق شکایت کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوتی ہے البتا متعلقہ محکمے کا عملہ آتا ضرور ہے اور مالکان سے رشوت لیکر انہیں سڑکوں اور راستوں پر بلڈنگ میٹریل رکھنے کی اجازت دے دیتا ہے جو انتہائی افسوسناک عمل ہے ، شہریوں نے کمشنر سکھر ، ڈپٹی کمشنر سکھر ، میونسپل کمشنر و دیگر بالا حکام سے زیر تعمیر عمارتوں کے مالکان کی جانب سے شہر سڑکوں ، گلیوںمحلوں میں بلڈنگ میٹریلرکھ کر شہریوں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لیکر شہریوں کو پریشانی سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں